جرائم و حادثات

ورنگل پولیس اسٹیشن سے چھلانگ لگا کر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ورنگل میں ایک شخص نے پولیس اسٹیشن کی عمارت سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ گاندھی نگرسے تعلق رکھنے والے کمارنامی شخص کو پولیس نے چوری کے شبہ میں 4 دن قبل حراست میں لے لیا تھا۔ اس نے مبینہ طورپر ملس کالونی پولیس اسٹیشن کی عمارت سے چھلانگ لگا دی تھی اسے علاج کیلئے خانگی ہاسپٹل اوروہاں سے حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں اس کی علاج کے دورن موت ہوگئی۔ متوفی کے رشتہ داروں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کی ہراسانی سے تنگ آکراس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ پولیس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button