نیشنل

ممبئی شہر میں بڑی تباہی مچانے خطرناک دہشت گرد داخل _ انٹیلی جنس اطلاعات پر شہر میں پولیس کی زبردست تلاشی

ممبئی _ 28 فروری ( اردولیکس ڈیسک) ہندوستان کی تجارتی دارالحکومت ممبئی میں ایک خطرناک  دہشت گرد  داخل ہونے کی انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد این آئی اے اور مہاراشٹر پولیس چوکس ہوگئی ہے اور اس کی  تلاش شروع کردی ہے ۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق اس نے شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خاکہ تیار کیا ہے۔ این آئی اے حکام کو انٹیلی جنس ذرائع سے اس معاملے کی اطلاع ملنے پر چوکسی اختیار کی گئی ہے این آئی اے  نے ممبئی پولس کو خبردار کیا کہ وہ تیز رفتاری سے دہشت گرد کا سراغ لگائے.. ورنہ بڑا خطرہ ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کا انسداد دہشت گردی دستہ ممبئی پولیس کے ساتھ مل کر شہر میں تلاشی مہم شروع کردیا  ہے۔

 

 

این آئی اے حکام نے ممبئی میں داخل ہونے والے دہشت گرد کی شناخت سرفراز میمن کے طور پر کی ہے۔ اس کا تعلق مدھیہ پردیش کے اندور سے بتایا جاتا ہے۔ این آئی اے نے ممبئی پولیس کو خبردار کیا کہ اس نے چین کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ہانگ کانگ میں بھی تربیت حاصل کی تھی اور وہ بہت خطرناک ہے  دہشت گرد کی تصویروں کے ساتھ، اس نے دیگر تفصیلات جیسے آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ وغیرہ پولیس کو روآنہ کئے ۔ جس کے پیش نظر سرفراز کی پورے ممبئی شہر میں تلاش کی جا رہی ہے۔

 

 

اس کے علاوہ پہلے گرفتار دہشت گردوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں این آئی اے کو ایک میل موصول ہوا تھا کہ ممبئی شہر میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ میل بھیجنے والا شخص طالبان کا رکن ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button