نیشنل

میوات علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگ رام اور کرشنا کی اولاد ہیں : کانگریس رکن اسمبلی شافیعہ زبیر _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 3 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) راجستھان  کی کانگریس رکن اسمبلی شافیعہ زبیر نے کہا ہے کہ میو برادری کے لوگ بشمول وہ خود ’’رام کرشنا کی اولاد‘‘ تھے۔

میو کمیونٹی کے لوگ الور، بھرت پور، نوح اور متھرا کے کچھ حصوں میں رہتے ہیں، جہاں بھگوان کرشنا کی پیدائش ہوئی تھی۔ میں نے ان لوگوں سے بھی تھوڑی سی تاریخ کا سراغ لگایا جنہوں نے نسب نامہ لکھا تھا تاکہ معلوم ہو سکے کہ ہماری تاریخ کیا ہے۔ یہ بات سامنے آئی کہ میوات (میوات کے علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگ) رام اور کرشنا کی اولاد ہیں، انہوں نے راجستھان  اسمبلی میں محکمہ تعلیم کے مطالبات زر پر ہوئے مباحث کے دوران  یہ بات کہی ۔

 

رکن اسمبلی  شافیعہ زبیر نے مزید کہا کہ مذہب کی تبدیلی سے خون نہیں بدلتا۔ ہمارے پاس صرف رام اور کرشن کا خون ہے،

جبکہ کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی امین خان نے کہا کہ ہندوستان سیکولر ملک نہیں ہے۔’ہم اس ملک کو بالکل سیکولر نہیں مانتے۔ سیکولرازم کا خاتمہ 31 اکتوبر 1984 کو ہوا جب سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو قتل کر دیا گیا تھاہم ہندو مذہب کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ایک ہندو دوسرے انسان کی بھی حفاظت کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button