نیشنل

آندھراپردیش میں ایک حاملہ خاتون نے سڑک پر ہی بچہ کو جنم دیا

حیدرآباد _ آندھراپردیش میں ایک حاملہ خاتون نے سڑک پر ہی بچہ کو جنم دیا۔مناسب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اس کو ہاسپٹل منتقل کرنے میں دشواری کاسامناکرناپڑا۔یہ واقعہ آن ضلع منیم کے پاروتی پورم میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ضلع کے کوماراڈا منڈل کی اوتاکوسو گاؤں تک سڑک نہ ہونے کی وجہ سے، اس حاملہ خاتون کو ندی پارکرتے ہوئے اسپتال کو لے جایاجارہا تھ اکہ راستے میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ ندی پار کرنے کے بعد اسے 108 ایمبولینس کی مدد سے ہاسپٹل پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ماں اور بچہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ریاست کے کئی مقامات پر پکی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے قبائلی افراد کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button