جنرل نیوز

گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں 20ستمبر کو میگا جاب میلہ

ڈگری کامیاب امیدوارموقع سے استفادہ کریں۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی

ظہیر آباد18ستمبر۔(اردو لیکس) ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کی جانب سے جاری ایک پریس نوٹ کے بموجب کالج میں میجک بس انڈیا فاﺅنڈیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے اشتراک سے ایک میگا جاب میلہ کا انعقاد 20ستمبر بروز منگل عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس جاب میلہ میں گزشتہ تین سال کے تمام ڈگری کامیاب امیدوار شرکت کے اہل ہوں گے۔

 

میجک بس انڈیا فاﺅنڈیشن کے ذمہ دار مسٹر شریف کے مطابق اس جاب میلہ میں بڑی کمپینیاں جیسے وپرو ‘ٹیک مہیندرا‘کاگنی زینٹ‘ ایچ ڈی ایف سی اور دیگر ادارے نوجوانوں کے لیے راست ملازمت کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ اور اسی دن انٹرویو کے بعد ملازمت کے آرڈر طلباءکو فراہم کیے جائیں گے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد سے گزشتہ تین سال میں ڈگری کامیاب امیدوار اور مقامی طور پر دیگر کالجوں کے امیدوار اس جاب میلہ میں شرکت کے اہل ہیں۔

 

امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اس جاب میلہ میں انٹرویو کے لیے اپنے ساتھ آدھار کارڈ‘ایس ایس سی‘انٹر اور ڈگری کامیاب اسنادات کی نقول اور دو پاسپورٹ سائز فوٹو ساتھ رکھیں۔ جاب میلہ کا افتتاحی اجلاس کالج کے ورچوئل کلاس روم صبح10.00بجے عمل میں آئے گا اس کے بعد مختلف کمپنیوں کی جانب سے آنے والے ایچ آر مینیجر انٹرویو منعقد کریں گے۔ طلباءکو پرکشش ملازمتوں کے مواقع ہیں۔ تمام امیدواروں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ حصول ملازمت کے اس سنہری موقع سے استفادہ کریں۔ جاب میلے کی مزید تفصیلات کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی سے فون نمبر9247191548اور مسٹر شریف کوآرڈینٹر میجک بس انڈیا فاﺅنڈیشن سے 9912803677 سے رابطے کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button