مبارکباد

عادل آباد کی ننھی روزہ دار ۔ شیزا

عادل آباد۔12/اپریل(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد سے تعلق رکھنے والے ٹیمریز اسکول میں بحیثیت استاد خدمت انجام دے رہے جناب شہباز سر کی دختر نام شیزا عمر 6 سال نے رمضان المبارک کا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔ اس طرح معصوم بچی نے سخت دھوپ کے باوجود روزہ رکھ کر افراد خاندان کو حیرت زدہ کردیا۔معصوم روزہ دار کے والدین اور افراد خاندان نے دن بھر نگرانی کی اور شام کو افطار کے وقت ننھی روزہ دار شیزا کو پھول کا ہار پہناکر روزہ افطار (کھلوایا) کرایا اور خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر بجالایا۔اور معصوم کو خوب دعاؤں سے نوازا۔ رمضان المبارک میں جہاں جن پر روزہ فرض ہے بہت سے ایسے افراد روزہ رکھنے کی ہمت جٹانے کی کوشش کرتے ہیں اور اکثر تو روزہ رکھنے کی سکت نہیں رکھتے ایسے میں ننھے ننھے معصوم بچے اور بچیوں کا افراد خاندان کو دیکھ کر روزہ رکھنے کا شوق بلکہ روزوں کی تکمیل ایک بہترین مثال و سبق ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button