ایجوکیشن

میر عابد علی ندوی نے تلنگانہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کیا

حیدرآباد26 اگسٹ( پریس نوٹ) پروفیسر این ارونا کنٹرولر آف اکزامیشن تلنگانہ یونیورسٹی ڈچپلی نظام آباد کے بموجب میر عابد علی ولد میر اعظم علی ساکن میدک کو اردو میں پی ایچ ڈی، ڈاکٹر آف فلاسفی کا مستحق قراد دیا، جنھوں نے عالمی شہرت یافتہ عالم دین ” علی میاں ندوی بحیثیت ادیب و انشاء پرداز ” کے زیر عنوان اپنا مقالہ پیش کیا۔

میر عابد علی نے یہ مقالہ ڈاکٹر موسی اقبال اسوسی یٹ پروفیسروچیرمین بورڈ آف اسٹڈیز شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کے زیر نگرانی مکمل کیا۔

17 اگسٹ کو یونیورسٹی کے سمینار ہال میں اوپن ویوا منعقد ہوا تھا جس میں سبجیکٹ ایکسپرٹ کی حیثیت سے پروفیسر فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد نے شرکت کی۔

اس اوپن ویوا میں پروفیسر سی ایچ آرتی پرنسپل آرٹس کالج، پروفیسر پی کنکیا ڈین فیکلٹی آف آرٹس، ڈاکٹر گل رعناصدر شعبہ اردو، ڈاکٹر عبد القوی اسسٹنٹ پروفیسر کے بشمول مختلف شعبہ جات کے پروفیسرس نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر عتیق سلطان غوری اسوسی یٹ پروفیسر شعبہ کمپوٹر سائنس، ڈاکٹر بالا سرینواس مورتی، ڈاکٹر لکشمن شعبہ تلگو اور ڈاکٹر پروینہ بائی شعبہ ہندی، ڈاکٹر جی چندر شیکھر شعبہ ماس کمیونیکیشن موجود تھے، اس کے علاوہ ریسرچ اسکالرس طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

میر عابد علی نے تمام سوالات کے جوابات بحسن خوبی دئیے، جس پر تمام شعبہ جات کے پروفیسرس نے مبارک باد دی اور اس ریسرچ کام کی خوب ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button