تلنگانہ

دختر رفیق شاہی تلنگانہ اسٹیٹ گولڈ میڈل گرل _ ڈاکٹر ماریہ سلطانہ ” طاقتور خاتون تلنگانہ” سے سرفراز

نظام آباد. 13/ڈسمبر (اردو لیکس) حیدرآباد ڈسٹرکٹ پاور لفٹنگ الولی ایشن کے زیر اہتمام 11/ڈسمبر تا 12/ڈسمبر لال بہادر انڈور اسٹیڈیم میں تلنگانہ انٹر ڈسٹرکٹ بیج پریس چمپئن شب کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تلنگانہ اسٹیٹ گولڈ میڈل گرل ڈاکٹر ماریہ سلطانہ دختر متحدہ ضلع نظام آباد کے کہنہ مشق سرگرم سینئر صحافی و ایڈیٹر انچیف ہفتہ وار "للکار” نظام آباد سرپرست و مشیر اعلیٰ اردو پریس کلب نظام آباد رفیق شاہی کو پاور لفٹنگ آف انڈیا. اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ اسٹیٹ اور تلنگانہ اولمپک الولی ایشن کی جانب سے مشترکہ طور پر موصوفہ ڈاکٹر ماریہ سلطانہ دختر رفیق شاہی کو "طاقتور خاتون تلنگانہ اسٹیٹ” برائے شعبہ پاور لفٹنگ میں ایوارڈ سے نوازا گیا.

 

ساتھ ہی ساتھ دو مختلف اسنادات کی تقسیم بھی عمل میں لائی گئی. یہاں اس بات کا تذکرہ بھی لازمی ہوگا کہ موصوفہ ڈاکٹر ماریہ سلطانہ دختر رفیق شاہی نے جاریہ سال ماہ مارچ تا ڈسمبر کے دوران جملہ 6 مرتبہ ریاست کے مختلف پر منعقدہ پاور لفٹنگ کھیلوں برائے خواتین زمرہ میں گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا. اور مسلسل تلنگانہ ریاستی سطح پر سرفہرست ہونے کا بھی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہی.

 

ضلعی اور ریاستی سطح پر دختر رفیق شاہی ڈاکٹر ماریہ سلطانہ کی پاور لفٹنگ چمپئن شب کھیلوں میں بہترین کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت پر ضلع و ریاست تلنگانہ کے تمام طبقات کی عوام بالخصوص رفیق شاہی کے بہی خواہوں کی جانب سے انھیں مبارکباد پیش کررہی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button