جنرل نیوز

کھمم میں یکم جنوری کو نوجوانان محلہ قلعہ کی جانب سے عظیم الشان جلسہ عام

 

بتاریخ 01 جنوری 2023 بروز اتوار بعد نماز مغرب قلعہ سینٹر نزد مسجد نمرہ کھمم میں عظیم الشان جلسہ عام بعنوان: ملک کی موجودہ صورتحال مد نظر ہماری ذمہ داریاںمنعقد کیا جارہا ہے جلسہ کی صدارت حضرت مولانا سید شاہ احسان الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم ناظم دار العلوم نلگنڈہ وخطیب عیدین نلگنڈہ فرمائیں گے مہمانان خصوصی ملک کے مایہ ناز عالم دین حضرت مولانا مفتی عبید اللہ صاحب الأسعدی دامت برکاتہم شیخ الحدیث جامعہ عربیہ ہتھوڑا باندہ یوپی خطیب بے مثال حضرت مولانا مفتی ابو بکر جابر صاحب قاسمی دامت برکاتہم ناظم مدرسہ کہف الایمان ٹرسٹ حیدرآبادکے علاوہ مقامی علماء کرام کے بھی بیانات ہوں گے

مولانا ذبیح اللہ قاسمی نوجوانان محلہ قلعہ وباغ کھمم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اس عظیم الشان اجلاس میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر اکابر علماء کرام کے بیانات سے استفادہ کریں خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button