جنرل نیوز

ملک کے عوام کو گاندھی جی کے نقش قدم پر چلنے کی اپیل : ضلع کلکٹر ڈاکٹر پداپلی سنگیتا ستیا نارائنا  

پداپلی _ 2 اکتوبر ( استقام الدین)  پداپلی کے جدید کلکٹریٹ عمارت میں گاندھی جی کے یومِ پیدائش کے موقعہ پر شاندار تقریب منعقد کی گئی ہے۔اس موقعہ پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر سنگیتا نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کی 153ویں یوم پیدائش پر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقدہ تقریب میں ضلع کلکٹر نے مجالس مقامی ایڈیشنل کلکٹر کمار دیپک کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے گاندھی جی کی تصویر پر پھولوں کا ہار چڑھاکرانھیں خراج عقیدت پیش کی

 

بعد ازاں ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاتماگاندھی کی طرز زندگی قابل تقلید ہے. سچائی اور عدم تشدد جیسے ہتھیاروں سے انھوں نے کئی کامیابیاں حاصل کیں. مہاتماگاندھی نہ صرف ہندوستانی قائد تھے بلکہ پوری دنیا میں ان کی طرز زندگی کو سراہا جاتا ہے. اسی لئے ہندوستان کی آزادی کے 75 سالہ تکمیل پر ریاستی حکومت نے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا, جس کے تحت مستقبل کی نسلوں کو گاندھی جی کی طرز زندگی سے واقف کروانے کے لئے ہر ضلع میں بچوں کو گاندھی فلم دکھائی گئی.

 

ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ گاندھی جی کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کر نیلسن منڈیلا جیسے کئی لوگوں نے تحریک چلاکر اپنے ملکوں میں کامیابی حاصل کی ہے. جنوبی آفریقہ میں قانون کی تعلیم کے دوران گاندھی جی نے سیاہ فاموں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھائی اور تحریک چلاکر کامیابی حاصل کی. بعد ازاں ہندوستان میں ہندوستانیوں پر ہورہے ظلم وستم کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ سواراج ہی ان مسائل کا حل ہے. عدم تشدد کے ساتھ , کوئٹ انڈیا, عدم تعاون جیسی تحریکیں چلائیں . تحریک آزادی ہند میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی. ملک کے نوجوانوں اور عوام کو گاندھی جی کے نقش قدم پر چلنے اور ملک کی ترقی کے لئے کوشاں رہنے کی ضلع کلکٹر نے اپیل کی ہے اس تقریب میں کلکٹریٹ اے.او کے.وائی.پرساد, کلکٹریٹ سپریٹنڈنٹس اور عملہ ,ضلعی عہدیداران, متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button