انٹر نیشنل

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو کوکین کی لت پڑگئی تھی۔سوانح عمری میں حیرت انگیز انکشاف

نئی دہلی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی سوانح عمری میں اعتراف کیا ہے کہ وہ منشیات کے عادی ہو گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق 56 سالہ وسیم اکرم نے کیریئر ختم ہونے کے بعد کوکین کا نشہ کرنے کا کرتے ہوئے کہا کہ کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003 میں ہوئی تھی اور پہلی بیوی ہما کی 2009 میں موت کے بعد انہوں نے کوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا۔ وسیم اکرم نے انکشاف کیا انہیں پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کےدوران کوکین کی آفر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ میں نے پارٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں، سب سے بدترین یہ تھا کہ کوکین کا نشہ میری عادت بن گئی تھی، وقت کےساتھ ساتھ میری کوکین کی عادت شدید ہوتی گئی، ایک وقت میں مجھے محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کام کرنےکے لیے اس کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button