انٹر نیشنل

بزنیس ویزا تیزی سے جاری کرنے ہندوستان کی امریکہ سے درخواست

نئی دہلی: مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستان نے امریکہ سے بزنیس ویزے تیزی سے جاری کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ لوگ اپنے کاروباری اور تجارتی مقاصد کیلئے مختصر مدت کیلئے دورہ کرسکیں۔ واشنگٹن میں تیرہویں بھارت-امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ کاروباری ویزا جاری کرنا جس میں بھارت میں کافی وقت لگتا ہے، ایک ایسا شعبہ ہے جس تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جناب گوئل نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پیشہ ور افراد، طلبہ، ہنرمند ورکروں اور کاروباری افراد کی نقل وحمل دونوں ملکوں کے درمیان بڑھ رہی ہے۔ جناب گوئل بھارت-امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت کیلئے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کے سرکاری دورے پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button