ایجوکیشن

محترمہ ووین تھامس ، انگلش لینگویج فیلو کی وائس چانسلر ، مانو سے ملاقات

حیدرآباد،  (پریس نوٹ) محترمہ ویوین تھامس ، انگلش لینگویج فیلو جنہیں امریکی قونصل خانہ کے توسط سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعینات کیا گیا ہے نے کل پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ محترمہ تھامس تقریباً دس مہینوں تک اردو یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی انگریزی زبان میں مہارتوں کی کلاس لیں گی۔
پروفیسر عین الحسن نے ان کا خیرمقدم کیا اور امریکی قونصل خانہ، حیدرآباد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رہنمائی میں یقینی طور پر مانو کے طلبہ انگریزی میں مہارت حاصل کریں گے جو ان کے لیے ملازمتوں کے حصول میں معاون ہوگی۔ انہوں نے محترمہ تھامس کو طالب علموں کے بارے میں بتایا اور انگریزی بولنے کے ساتھ ساتھ لکھنے، پڑھنے اور بولنے کی مہارتوں پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔
پروفیسر شگفتہ شاہین، صدر شعبہ انگریزی کی نگرانی میں ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک، حیدرآباد، ان کلاسس کے انعقاد میں معاونت کریں گے۔ یہ کلاسیں 17 اکتوبر 2022 سے شروع ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button