تلنگانہ

ایک ہفتہ سے جاری شدید ترین بارش کی وجہ سے متحدہ کھمم ضلع کے کئ مواضعات پانی میں محصور _ گوداوری کے سطح آب میں مسلسل اضافہ

ایک ہفتہ سے جاری شدید ترین بارش کی وجہ سے کھمم شہر کے کئی محلہ جات زیر آب صبح 5 بجے سے برقی سربراہی منقطع کردی گئی کھمم ضلع کے تمام سرحدوں کو بیریکڈس کے ذریعے پولیس نے ناک بندی کردی

 

کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے متحدہ کھمم ضلع کے اعلی عہدیداران کے ہمراہ کھمم تا بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کا ہنگامی دورہ۔۔

پھچلے ایک ہفتہ سے جاری شدید ترین بارش کی وجہ سے متحدہ کھمم ضلع کے کئ مواضعات زیر آب ہوچکے کھمم کی منیر ندی لبریز ہونے کی وجہ سے کھمم شہر کے اسلام پیٹ ایف سی آئی گودام ساردی نگر موتی نگر ان محلہ جات میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے مکانات زیر آب ہوچکے

 

ضلع انتظامیہ نے جنگی خطوط پر عوام کو مکانات خالی کرواکر محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا اور اسی طرح کھمم شہر کے ڈویژن 16 کے اگرارم کالونی مکمل زیر آب ہوچکی عوام کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے راحت کاری کارکنان پانی میں محسور عوام کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے

 

نشیبی علاقوں کے عوام پینے کے پانی اور غذاء کے لیے کافی پریشان حال ہے محکمہ موسمیات نے متحدہ کھمم ضلع میں ریڈ الرٹ جاری ضلع میں کئ تالابوں کے پشت ٹوٹنے کی وجہ سے کئ مواضعات زیر آب آ چکے کھمم ضلع میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر پولیس نے ناک بندی کردی آج دوپہر سے کھمم کے آؤٹر رنگ روڈ پر 15 کیلومیٹر تک ٹرافک جام رہی جس کی وجہ سے کھمم شہر کے عوام کو اور مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے متحدہ کھمم ضلع کے اعلی عہدیداران کے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے راحت کاری کاموں کا جائزہ لیا

 

پندرہ سال بعد کھمم شہر میں دوبارہ منیر ندی لبریز ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں رہنے والے عوام کا کافی مالی نقصان ہوا ہے کھمم شہر کے کئ محلہ جات میں پھچلے 12 گھنٹوں سے برقی گل ہے اور عوام پینے کے پانی کے لیے بھی بہت پریشان ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button