آصف پاشا ہ 53سالہ صدارتی خدمات کے بعدآل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی سے مستعفی
علی گڑھ کلب بشیر باغ میں ایگزیکٹو میٹنگ کا انعقاد؛ ڈاکٹر محمد یوسف اعظم نئے صدر منتخب

حیدرآباد(پریس نوٹ) مشہورومعرو ف سماجی وادبی شخصیت و آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی (AIMES) کے بانی صدرتلنگانہ واے پی آصف پاشاہ نے 53 سال تک بے لوث خدمات انجام دہی کے بعد اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا۔ آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ علی گڑھ کلب، بشیر باغ میں منعقد ہوئی۔ جس میں تمام ممبران نے آصف پاشاہ کوجذباتی وداعی دی جو 1971ء میں سوسائٹی کے قیام سے ہی متحرک انداز میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر ان کی قیادت میں ہوئی متعدد کامیابیوں کاذکر کیاگیا جن میں کئی ریاستی اور قومی کانفرنسوں، سیمینارز، اور ایوارڈ کی تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔ ان کی قیادت نے ماہرین تعلیم اور اداروں کی ایک نسل کو متاثر کیا ہے، جس نے AIMES کو اقلیتی تعلیم کے لیے امید کی کرن بنایا ہے۔اس موقع پرانہو ں نے اپنے خطاب میں وجئے واڑہ، آندھرا پردیش میں ریاستی تعلیمی کانفرنس منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد یوسف اعظم نے اس اہم ذمہ داری کوقبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ سوسائٹی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے کام کریں گے۔ ایگزیکٹیو میٹنگ میں سوسائٹی کی رکنیت بڑھانے، ضلعی سطح پر نئے یونٹس کے قیام اور دیگر فیڈریشنز کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ ایس اے ہدا(نائب صدر) نے اقلیتی تعلیم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اجتماعی کوشش کی ضرورت پر زور دیا۔ جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ ایم ایس فاروق نے اراکین کو سوسائٹی کی ماضی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور ایمننٹ ایجوکیٹرز ایوارڈز 2024-25کااعلان جو5ستمبر2024کومنعقدکیاجائے گا۔ جو 20سال سے خدمات انجام دے رہے بی ایڈپرنسپلس کودیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سیمینارس، کانفرنسوں اور ایوارڈز کے ذریعہ سوسائٹی تعلیم کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے اور سال 2014 میں، ہم نے اقلیتی اور مشنری اداروں کے 250 بہترین اسکول اساتذہ کو اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے ممبران نے ایم اے کریم(سابق چیف انجینئر اور ایگزیکٹیو ممبر سوسائٹی) کو حکومت تلنگانہ سے کارنامہ حیات ایوارڈ حاصل ہونے پرمبارک باد پیش کی۔ سوسائٹی نے کہاکہ یہ ایوارڈ ایم اے کریم کی انتھک کوششوں اور بہترین کارکردگی کے عزم کا ثبوت ہے۔ آصف پاشاہ نے اس موقع پرسوسائٹی کی سرپرستی جاری رکھنے سے اتفا ق کیا اور کہاکہ وہ ہمیشہ سوسائٹی کیلئے موجود رہیں گے۔ میٹنگ کا اختتام ایم ایس فاروق کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔اس موقع پر ملا ایم اے کریم(سابق چیف انجینئر اور ایگزیکٹو ممبر)، کے اے معز، مرزا عبداللہ علی بیگ، محمد معین الدین، ڈاکٹر ایم انوار اللہ، ساجد ربانی، سید سعادت، خلیل الرحمن موجود تھے۔