نیشنل

کویت میں ممبئی کے مسلم نوجوان کی انسانی ہمدردی _ آندھراپردیش کی ہندو خاتون کی دو سال تک تیمارداری کے بعد اسے گھر تک پہنچایا

جدہ 19 جون ( عرفان محمد) کویت میں ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم نوجوان نے اس کے پڑوس میں رہنے والی ایک ییمار ہندو معمر خاتون کی اپنی ماں کی طرح دو سال تک اس کی نہ صرف تیمارداری کی بلکہ اسے آندھراپردیش میں واقع اس کے گھر تک پہنچایا ۔

 

ممبئی کے محمد یونس نامی نوجوان کی ہر گوشے سے ستائش کی جا رہی ہے جس نے ایک ہندو خاتون کو دو سال تک اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا اور اس کا علاج بھی کروایا جو کورونا وائرس کی وبا میں وائرس سے متاثر ہو کر فالج کے مرض میں مبتلا ہوگئی تھی

 

بتایا جاتا ہے کہ آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے سکھینیتی پلی منڈل کی ایک خاتون موری پدماوتی (62) کو دو دہے  قبل کویت پہنچنے کے چند ہفتوں بعد احساس ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ پدماوتی، جس نے کویت میں کئی سالوں تک چھوٹے موٹے کام کرتے ہوئے پیسے کماتے ہوئے ہندوستان میں اپنے گھر والوں کو بھیجتی رہی ۔لیکن   جس خاندان نے اس کے بھیجے ہوئے پیسے استعمال کیے وہ اس کے بیمار ہو جانے کے بعد خیر خیریت بھی معلوم کرنا گوارہ نہیں کئے ۔

 

دو سال قبل پدماوتی کورونا انفیکشن کی وجہ سے شدید بیمار تھیں لیکن بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ مفلوج ہو کر بستر تک محدود ہو گئیں۔ ممبئی کا ایک نوجوان محمد یونس، جو اس کے گھر کے بازو رہتا تھا پدماوتی کی صورت حال سے پریشان ہو کر   اسے کھانا کھلانے کےعلاوہ، اپنے جاننے والے ڈاکٹروں سے دوائیوں کا بھی انتظام کیا۔ اور اس نے خاتون کو اس کے آبائی مقام روآنہ کرنے کے لئے بھارتی سفارت خانے سے رجوع بھی ہوا تھا لیکن غیر قانونی طور پر مقیم اس خاتون کو وطن واپس کرنے میں قانونی دشواری پیش آئی ۔

 

محمد یونس،  اس کیس کی کئی تلگو کے کئی مشہور شخصیات کو سمجھاتے ہوئے تھک چکا تھا، آخر کار آکومورتی لازارس کے توسط  اس کیس کو  کویت میں آندھراپردیش این آر آئیز سیل کے نمائندے . الیاس، ممدی۔ بال ریڈی اور نینی مہیش ریڈی کی توجہ دہانی کرائی۔ جس کے بعد سفارت خانے کی مدد سے ان پر سے پابندی ہٹا دی گئی، اور دو دن قبل محمد یونس  کویت سے خاتون کو ساتھ لیے کر بمشرقی گوداوری ضلع کے لیے روانہ ہوا ۔اور ہندوستان پہنچنے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے محمد یونس نے خاتون کو اس کے گھر تک پہنچایا۔

 

محمد یونس کی انسانی ہمدردی اور جذبہ کو دیکھ کر بال ریڈی اور الیاس نے نوجوان کو اس کی خدمات پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button