جنرل نیوز

لوکیشورم منڈل میں رکن اسمبلی مدہو جی وٹھل ریڈی کےہاتھوں شادی مبارک وکلیانہ لکشمی چیکوں کی تقسیم

بھینسہ(نامہ نگار محمد مشرف ) رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نےآج بھیںسہ ڈیویژن کےلوکیشورم منڈل مستقرکےشادی مبارک اورکلیانہ لکشمی کےجملہ 47 چیکس مستحقین میں تقسیم کیے۔اس ضمن میں لوکیشورم منڈل میں ایک پروگرام کا انعقادعمل میں لایاگیا۔اس پروگرام میں سابقہ زیڈ پی چیرمین لولم شیام سندر۔ایم پی پی للیتا بھوجنا۔نائب ایم پی پی نارائنا ریڈی۔پی اےسی چیرمین رتناکرراؤ۔مقامی سرپنچ سوجنیاکپل۔کےعلاوہ منڈل سرپنچوں۔ایم پی ٹی یز۔پی اےسی ڈائرکٹرس کےعلاوہ منڈل بی آرایس قائدین نےشرکت کی۔بعدازاں رکن اسمبلی مدہول ونرمل ضلع بی آرایس پارٹی صدر جی وٹھل ریڈی نےخطاب کرتےہوئےکہا کہ ریاستی حکومت تمام طبقات کےلیے اسکیمات کو روبعمل لاتےہوئےتلنگانہ کی عوام کوہرممکنہ سہولیات پہنچانےکےلیےکوشاں ہے۔ریاستوں کی علحیدگی کےبعدتلنگانہ ریاست قائم ہونےاورتلنگانہ میں بی آرایس پارٹی کا اقتدارآنےکےبعدسے لیکرآج تک تلنگانہ حکومت کےوزیراعلی نےتلنگانہ کی غریب عوام کےلیے آئےدن کوشاں رہتےہوئےنئی نئی اسکیمات کوروبعمل لاتےہوئےتلنگانہ کی عوام کوہرممکنہ سہولت پہنچارہیےہیں وزیراعلی کےسی آرنےاپنےابتداءسے ہی ایسی انفرادی شناخت والی اسکیمات کوروبعمل میں لایا ہےجوہندوستان کی منفرداسکیمات کہلارہی ہےجسکا سلسلہ آج تک جاری ہےاورہمیشہ جاری رہےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button