جنرل نیوز

اوٹکور میں ایس آئی او کی 40 ویں یوم تاسیس

اوٹکور : 19 اکتوبر (اردو لیکس) ایس آئی او انڈیا کے چالیس سال مکمل ہونے پر پرچم کشائی تقریب ایس آئی او اوٹکور کی جانب سے منعقد کی گٸ ۔ایس آئی او کا آغاز 19 اکٹوبر 1982 کو ہوا تھا ۔ ایس آئی او ہندوستان کی ایک متحرک اور فعال مسلم طلباء تنظیم ہے ۔ ایس آئی او اوٹکور یونٹ زمانے قائم سے مقامی سطح پر مختلف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے طلباء و نوجوانوں میں اسلامی شعور پیدا کرنے اور ان کو اسلام سے جوڑنے کے لئے مختلف پروگرام جیسے ‘ ہفتہ واری اجتماعات ‘نوجوانوں اور بچوں کے لئے سیرت النبیﷺ نالج ٹسٹ سیرت کوئز مقابلہ اور ماہانہ واری تربیتی اجتماعات ‘ اسٹڈی سرکل ica کے اجتماعات اور اس طرح بچوں میں نماز کا شوق پیدا کرنے کے لئے صلاۃ مہم اور جلسے عام وغیرہ پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں

 

آج کی اس تقریب میں حافظ افتخار ضلع صدر ایس آئی او نارئن پیٹ ‘ منصور علی صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند اوٹکور ‘ عبدالرشید نگری رکن جماعت ‘ اسحاق صاحب ‘ اقبال گنتہ ‘ عبدالقیوم کلوال ‘ ناظم بنڈہ ‘ عبدالقیوم کرنول ‘ عارف تمباکو ‘ آدم عرفات محمد آصف اور محمد فاروق و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button