حج ٹرینرس کے امتحان میں حیدرآباد کے سید نوید اختر کو سارے تلنگانہ میں پہلا مقام

حیدرآباد ۔حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ہر سال ملک کے تمام صوبوں میں حجاج کرام کو ٹریننگ کی غرض سے ایک امتحان حج ٹرینرس منعقد کیا جاتا ہے ۔یہ CBT امتحان 100 نشانات پر مبنی ہوتا ہے جبکہ انٹرویو کےلئیے 20 نشانات رکھے جاتے ہیں۔
اس مرتبہ تلنگانہ سے حیدرآباد کے جناب سید نوید اختر نے 120 نشانات میں سے 116 نشانات حاصل کرتے ہوئے سارے تلنگانہ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔CBT میں انھوں نے 100 میں سے 96 نشانات اور انٹرویو میں 20 میں سے 20 نشانات جملہ 116 نشانات حاصل کیا ہے ۔وہ گورنمنٹ ہائ اسکول جہاں نما میں اسکول اسسٹنٹ ریاضی کے عہدے پر فائز ہیں اور ریاضی کے ایک بہترین ٹیچر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
قریب 20 سال سے وہ نظام کالج CEDM میں کئ مسابقتی امتحانات کی کوچنگ بھی دیتے آئے ہیں۔ سابق میں وہ ایک بار حج اسسٹنٹ اور ایک بار خادم الحجاج کے عہدے پر سعودی عرب جا چکے ہیں۔ابھی حال ہی میں تدریس کے زمرے میں انھیں اردو اکیڈمی تلنگانہ نے کارنامہ حیات ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا ہے۔حج کمیٹی تلنگانہ کی جانب سے انھیں اب دو دن کی ٹریننگ کےلئیے دہلی یا ممبئی بھیجا جائیگا۔
واپسی پر عازمین حج تلنگانہ کو وہ حج کی تربیت دے سکیں گے۔ان کی اس کامیابی پر دوست احباب و اسکول اسٹاف نے انھیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔



