تلنگانہ

کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ نے جمعہ کے بعد تمام مصلیان سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی

کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ نے جمعہ کے بعد تمام مصلیان سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی

 

سابقہ ریاستی وزیر و امیدوار حلقہ اسمبلی کھمم کانگریس پارٹی ٹی ناگیشور راؤ نے آج کھمم شہر کے مختلف محلہ جات میں روڈ شو منعقد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ کانگریس پارٹی کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کو دیں بعد نماز جمعہ ٹی ناگیشور راؤ نے کھمم شہر کے مسجد مصطفیٰ نگر پھنچکر مصلیان سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کانگریس کی جانب سے جاری مینارٹی ڈکلیریشن سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں اقلیتوں کے ساتھ سوتیلے سلوک اختیار کیاگیا تھا

 

کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مینارٹی ڈکلیریشن پر صد فیصد عمل کیے جانے کا ٹی ناگیشور راؤ نے کھمم شہر کے تمام مسلمانوں کو تیقن دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button