نیشنل

چارجنگ کے دوران بات چیت،سیل فون پھٹ پڑا ایک شخص ہلاک

بھوپال: سیل فون چارجنگ پر لگا کر بات کرنے کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی ، یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے اجین سے چالیس کیلو میٹر دور بد نگر تحصیل علاقہ میں پیش آیا۔ دیارام نامی ایک 68 سالہ شخص نے اپنا فون چارج کرنے کیلیے لگایا تھا کیونکہ بیٹری ختم ہو رہی تھی۔ اسی دوران اسے کسی کا فون آیا، اس نے فون چارجنگ سے نکالے بغیر فون کال ریسیو کیا جس کے ساتھ ہی فون دھماکے سے پھٹ پڑا، نتیجے میں دیارام کے سر، چہرے اور سینے پر شدید زخمی آئے اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔یہ واقعہ دو دن قبل پیش آیا جسکا تاخیر سے علم ہوا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button