نیشنل

اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ منہدم 40 مزدور پھنس گئے

اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں زیر تعمیر سرنگ منہدم ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں 40 ورکرس اس میں پھنس گئے۔ برہماکھل-یمونوتری قومی شاہراہ پر سلکیارا سے ڈنڈالگاؤں تک ایک سرنگ بنائی جا رہی ہے۔ اس دوران ہفتے کی رات سرنگ گر گئی اور مزدور اس میں پھنس گئے۔ ملبے سے ان کے باہر نکلنے کا راستہ مکمل طور پر بند گیا ہے اطلاع ملتے ہی مرکزی اور ریاستی ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

سرنگ کے متوازی سوراخ کرکے سرنگ میں پائپوں کے ذریعے آکسیجن کی سپلائی کی جارہی ہے۔ مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ لیکن اترکاشی کے ایس پی ارپن یادومشی نے کہا کہ پوری کارروائی کو مکمل کرنے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرنگ شروع سے 200 میٹر تک گر گئی۔ ابھی تک اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو جلد از جلد بحفاظت باہر نکالا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button