تلنگانہ

ماں کے ساتھ جانے والے چھوٹے بچے پر کتے کا حملہ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں معصوم بچے پر کتے کے حملے کا واقعہ پیش آیا۔ شہر کے علاقے ٹپو چبوترا میں ایک پانچ سال کا لڑکا اپنی ماں کے ساتھ سڑک سے گزر رہا تھا۔

 

 

ماں تھوڑا سا آگے بڑھ گئی تھی جبکہ بچہ پیچھے تھا کہ اچانک اس پر ایک گلی کے اوارہ کتے نے حملہ کر دیا۔ حملے میں لڑکا نیچے گر پڑا جس کے ساتھ ہی وہ زور زور سے رونے لگا اس کی چیخ پکار سن کر اس کی ماں دوڑتی ہوئی اپنے بیٹے کے پاس پہنچی

 

 

اور اس نے اپنے بیٹے کو کتے سے بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران کتے نے ماں پر بھی حملے کی کوشش کی قریب میں موجود ایک لڑکے نے پتھر مار کر کتے کو وہاں سے بھگا دیا۔

 

 

بعد ازاں لڑکے کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ کتے کے حملے کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس کے ساتھی مقام افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ قبل ازیں شہر کے علاقے عبر پیٹ میں ایک معصوم بچے پر کتے نے حملہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button