تلنگانہ

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی واقعہ، طلباء کے احتجاج کے بعد طالبہ پر بری نظرڈالنے والا پروفیسر معطل

حیدرآباد: حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی نے تھائی لینڈ کی طالبہ کی عصمت ریزی کی کوشش کے معاملہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پروفیسرکو معطل کردیا ہے۔ متاثرہ نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ پروفیسراسے ہندی سکھانے کے بہانے اپنے گھرلے گیا اوراس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی تاہم مزاحمت کی وجہہ سے پروفیسراپنے منصوبہ میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ بعد ازاں وہ طالبہ کویونیورسٹی کے پاس گاڑی میں چھوڑ کرچلا گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کیمپس میں طلباء احتجاج پراترآئے۔ انھوں نےپروفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔طلبہ نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اوراس واقعہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مقدمہ درج ہونے اورطلباء کے احتجاج کے بعد یونیورسٹی حکام نے فوری اثرکے ساتھ پروفیسرروی رنجن کو معطل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button