نیشنل

وجئے واڑہ میں حج ھاوز تعمیر کرنے چیف منسٹر آندھراپردیش کا اعلان _ مذہبی تنظیموں کے نمائندوں کی جگن سے ملاقات

وجئے واڑہ _ 13 مارچ ( اردولیکس) آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس  جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کو  ہدایت دی ہے کہ وہ وجئے واڑہ میں حج  ہاؤز کے لیے زمین مختص کریں۔ چیف منسٹر نے ریاست کے مذہبی تنظیموں کے نمائندوں یقین دلایا کہ وقف بورڈ کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر امجد  باشاہ کی قیادت میں مسلمانوں کے نمائندوں نے پیر کو جگن سے ملاقات کی۔

 

تاڑی پلی کیمپ آفس میں جگن نے ان سے دو گھنٹے تک بات چیت کی۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے تمام مذاہب کی زمینوں کے تحفظ کے لیے ضلعی سطح کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا۔ جگن نے قاضیوں کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 10 سال کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے سید کارپوریشن کے قیام پر رضامندی ظاہر کی۔ کرنول اردو یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button