تلنگانہ

تلنگانہ میں 4 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے _ مشرف علی فاروقی کمشنر ایکسائز اور رونالڈ روز جی ایچ ایم سی کمشنر مقرر

حیدرآباد _ 4 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ میں چار آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے باضابطہ طور پر تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔رونالڈ روز کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت محکمہ فینانس کے سیکرٹری ہیں۔ موجودہ جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار کو ریاست کا ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

 

ایک اور افسر سرفراز احمد کو ریاست کے جوائنٹ چیف الیکشن آفیسر کے طور پر مقرر کرنے کے  احکامات جاری کئے گئے ہیں وہ فی الحال پرہیبیشن اینڈ ایکسائز کمشنر ہیں۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ ایک اور عہدیدار مشرف علی فاروقی پوسٹنگ کے منتظر تھے کو سرفراز احمد کی جگہ ایکسائز کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button