انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔ عربی زبان کے عالمی دن کے حوالے سے ادبی تقریبات

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جہاں سب سے بڑی تعداد میں غیر عرب افراد آباد ہیں پچھلی چھ سات دہائیوں میں کروڑہا لوگ یہاں روزگار کے لئے آئے اور واپس ہوئے۔ ان میں عربی زبان کی معمولی سوجھ بوجھ حاصل کرنے والوں سے عربی زبان مہارت سے بولنا سیکھنے والے شامل رہے یہ ان کے لئے اس سر زمین کی دین ہے۔

 

ایک سرکاری اعلان کے مطابق سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے ہر برس کی طرح اس سال بھی 18 دسمبر کو عربی زبان کا عالمی دن منایا جائے گا۔ عربی زبان کے عالم دن کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ 17 سے 19 دسمبر تک جاری رہے گا۔ عربی زبان کے عالمی دن کے تناظر میں ’شعر و شاعری اور ادبیات‘ کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

 

اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت ثقافت مملکت کے مختلف طبقات، دنیا کے مختلف علاقوں کے سیاحوں اور شعر و شاعری اور انواع و اقسام کے فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والوں کے ذوق اور مزاج کو مدنظر رکھ کر پروگرام منعقد کرے گی۔ عربی کے عالمی دن کے حوالے سے وزارت ثقافت کی جانب سے تین بڑے شعبوں میں پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں نثر نگاری، نظم اور انواع و اقسام کے فنون سے مالا مال زبان کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

 

یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں روزگار یا تعلیم کے سلسلہ میں آنے والے غیر ملکیوں پر اس ملک زبان سیکھنا لازم ہوتا ہے۔ سعودی عرب میں غیر عرب غیر ملکیوں کو عربی زبان سیکھنے کا لزوم نہیں تو کم از کم ترغیبات دی جاتی تو آج دنیا میں کروڑوں افراد عربی زبان جانتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button