نیشنل

تاج محل مغلوں نے تعمیر نہیں کروایا بلکہ اس کی مرمت کروائی۔ عجیب وغریب منطق کے ساتھ ہندو سینا عدالت سے رجوع

نئی دہلی: یہ منطق کرتے ہوئے کہ تاج محل دراصل راجہ سنگھ مان نے تعمیر کروایا تھا جبکہ مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے اس کی صرف مرمت کروائی تھی ایک شخص عدالت سے رجوع ہوا۔

 

اس سلسلے میں دہلی ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست داخل کرتے ہوئے یہ استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت ہند کو ہدایت جاری کرے کہ وہ تاج محل سے متعلق تاریخی حقائق کو درست کر کے دوبارہ تاریخی کتابیں شائع کرے۔

 

عدالت نے اس درخواست مسترد کردیا۔ مفاد عامہ کی یہ درخواست ایک سخت گیر ہندو تنظیم ‘ہندو سینا’ کے صدر سرجیت سنگھ یادو کی طرف سے دائر کی گئی تھی ۔ درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ تاج محل اصل میں راجہ مان سنگھ کا محل تھا

 

جس کی بعد میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے محض مرمت کراوائی تھی اوریہ مغلوں کی تعمیر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button