تلنگانہ

تلنگانہ ریسڈینشل کالجس و اسکولس میں بڑے پیمانے پر تقررات کا خیر مقدم , اہلیت رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست آن لائن کریں 12 اپریل سے ون ٹائم رجسٹریشن  : طارق انصاری چئیرمین ریاستی اقلیتی کمیشن

نظام آباد 10/ اپریل ( اردو لیکس) جناب طارق انصاری چئیرمین ریاستی اقلیتی کمیشن نے اپنے ایک جاری کردہ پریس نوٹ میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست میں واقع ریسڈینشل کالجس و اسکولس میں بڑے پیمانے پر لکچرارس و ٹیچرس کے تقررات کا اعلامیہ جاری کرنے پر اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ سے اظہار تشکر کیا ہے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر ریاست تلنگانہ میں تعلیم شبعہ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور اقلیتوں کے لئے ریاست بھر میں (204) ٹمریز کے اسکولوں کا قیام عمل لایا تاکہ اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو کارپوریٹ طرز کی تعلیم دی جاسکیی انہوں

بتایا حکومت تلنگانہ کی جانب سے بی سی، ایس سی ، ایس ٹی ، اقلیتی اقامتی کالجس و اسکولوں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے پہلے مرحلے میں مختلف کیٹیگریز میں کل (9231) ملازمتوں کو پر کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اہلیت رکھنے والے امیدوار 12/ اپریل سے ویب سائٹ

www.treirb.telangana.gov.in

پر تمام تفصیلات ملاحظہ کرتے ہوئے اپنی آن لائن درخواست ون ٹائم رجسٹریشن(OTR) کرسکتے ہیں طارق انصاری نے بتایا کہ زمروں کے لحاظ سے پر کی جانے والی پوسٹس لکچرار / فزیکل ڈائریکٹر /لائیبریرین ڈگری کالجس(868) جونیئر لکچرار /فزیکل ڈائریکٹر /لائیبریریرن جونیئر کالجس( 2008) پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس PGT (1276 )لابریرین اسکولس(434) فزیکل ڈائریکٹرز اسکولس (275) ڈرانینگ ٹیچرس/آرٹ ٹیچرس (134) کرافٹ انسٹرکٹر/ کرافٹ ٹیچرس (92) میوزک ٹیچرس (124)

ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس(TGT )(4020) مجموعی طور پر 9231 ملازمتوں پر تقررات عمل لائے جارہے ہیں طارق ان یکصاری نے بتایا کہ تمام تقررات تلنگانہ ریسڈینشل ایجوکیشنل انسٹیوٹیشن ریکروٹمنٹ بورڈ کے تحت پر کئے جائینگے انہوں تمام بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں سے خواہش کی کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر لائے جارہے تقررات سے بھرپور استفادہ حاصل کریں طارق انصاری نے مشیر اعلیٰ اقلیتی بہبود اے کے خان کی ٹمریز پر خصوصی توجہ کے باعث طلباء و طالبات مسابقتی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button