ایجوکیشن

موسم گرما و شدید دھوپ کے پیش نظر "بڈی باٹا” پروگرام کو فوری طور پر ملتوی کیا جائے۔۔ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین کا مطالبہ 

حیدرآباد (راست)۔۔ محمد احمد خان، جنرل سکریٹری TSTU حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین کے ریاستی صدر محمد عبداللہ و جنرل سکریٹری چندوری راجی ریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڈی باٹا پروگرام جو 3 جون سے شروع ہونے والا ہے، گرمی و شدید درجہ حرارت کی وجہ سے اسکو ملتوی کیا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکم جاری کرنا مناسب نہیں ہے کہ اساتذہ 3 جون سے 11 جون تک موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بغیر کسی EL کے بڈی باٹا پروگرام میں شرکت کریں۔

 

کئی دہائیوں سے اساتذہ بڈی باٹا پروگرام میں ہر سال بغیر کسی انعام کے کام کر رہے ہیں، حکومت کو چاہیۓ کہ وہ محکمہ تعلیم کو بھی نان ویکیشن ڈپارٹمنٹ قرار دے کر ہر سال 30 EL چھٹیاں دی جایں۔ اساتذہ کو کام کا صلہ دیئے بغیر، ان سے گرمایئ تعطیلات میں کام لینا اور اماں آدرش اسکول کے کاموں کی نگرانی اور بڈی باٹا جیسے پروگرام کروانا مناسب نہیں ہے ۔

 

شدید گرمی کے پیشِ نظر محمد احمد خاں، محمد عبداللہ ، سی راجی ریڈی اور TSTU کے دوسرے قایدین نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ بڈی باٹا پروگرام کو 12 جون تک ملتوی کیا جاۓ اور ترمیمی حکم نامہ جاری کیا جاۓ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button