تلنگانہ

حیدرآباد میں گنیش جلوس، جمعہ کی صبح سے ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد: پولیس نے جمعہ کو حیدرآباد میں گنیش وسرجن کے لیے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔ حیدرآباد ٹریفک جوائنٹ سی پی رنگناتھ نے انکشاف کیا کہ گنیش جلوس کے پیش نظرجمعہ یعنی 9 تاریخ کل صبح 6 بجے سے پرسوں صبح 10 بجے تک ٹریفک عائدرہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے وسرجن کی تقریب کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ ٹینک بنڈ اورجن مقامات سے گنیش جلوس گزرے گا وہاں کے آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک کے داخلہ پرپابندی رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button