جنرل نیوز

حافظ قاری محمد شعیب شرف الدین کو آل انڈیا قرأت مسابقہ ۔کاٹامیری، کیرالا میں انعا م اول

حیدرآباد: ہندوستان کے ممتاز و مایہ ناز وجید حافظ قاری محمد شعیب شرف الدین نےکیرالا میں منعقد آل انڈیا قرأت مسابقہ میں انعام اول حاصل کیا مسابقے میں تلنگانہ ،کرناٹک، کیرالا ودیگریاستوں سے قرائے کرام نے حصہ لیا تھا۔ ججس حضرات نے
قاری شیعب کی قرأت کو خوب سراہا اور دعاؤں سے نوازا ۔قاری محمد مشتاق ، کیرالا نے انعام دوم اور قاری اصحاب یم کو انعام سوم سےنوازاگیا۔ انعام اول حاصل کرنے والے کو ’’عمرہ کی ادائیگی‘‘ کا انعام رکھا گیا جبکہ دوم اور سوم کو بالترتیب بیس ہزار اور دس ہزار روپے انعام دیئے گئے۔ بقیہ
قرائے کرام کو شرکت کی سند دی گئی۔ واضح رہے کہ قاری محمد شعیب شرف الدین اپنے والد ڈاکٹر قاری محمد نصیر الدین منشاوی کی رہنمائی میں اس سے قبل بھی کل ہند مسابقۂ حفظ و قرأت میں مختلف مقامات پر انعام اول حاصل کرچکے ہیں شرفیہ
قرأت اکیڈیمی کے وہ جوائنٹ سکریڑی بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button