ایجوکیشن

انڈین فورم فار ایجوکیشن کے زیر اہتمام NEET کے Mock امتحان

ریاض ۔ کے این واصف

انڈین ایجوکیشن فورم (IFE) ریاض نے حسب سابق امسال بھی NEET کے Mock ٹسٹ کا انعقاد عمل میں لایا۔ فورم کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق اس سال یہ امتحان 27 اپریل بروز جمعہ الف انٹر نیشنل اسکول ریاض مین منعقد کیا گیا۔ اس سال بھی Mock امتحان مین شرکت کو لیکر طلباء و طالبات مین وہی جوش پایاگیا۔ IFE نے امتحان میں شرکت کے خواہش مند طلبا کا ڈاٹا قبل از وقت تیار کرلیا تھا اور داخلہ کارڈز جاری کردئیے گئے تھے۔

 

پروفیسر ناصر، پروفیسر جہانگیر اور پروفیسر جاوید نے NTA کے نہج پر پرچہ سوالات تیار کئے تھے۔ فورم کے صدر ڈاکٹر دلشاد احمد نے شہزاد صمدانی، پروفیسر ناصر، ارشد، فیروز، شہزاد خاں، انجینئر فرحان ہاشمی، وسعی احمد، سلمان خالد، کے تعاون سے تمام انتظامات پوری کامیابی کے ساتھ مکمل کئے۔ فورم نے الف انٹرنیشنل اسکول، المراعی کمپنی اور الکبیر کمپنی کے تعاون کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button