انٹر نیشنل

ترکی میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش بم دھماکہ

نئی دہلی: ترکی میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب  دھماکے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس نے وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا کہ انقرہ میں دھماکہ دہشت گرد حملہ ہے، دھماکہ ترکیہ کی وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر کیا گیا جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی۔

 

ایک خودکش حملہ آور نے وزارت داخلہ کی عمارت کے مرکزی گیٹ سے گاڑی ٹکرائی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور دھویں کے بادل چھا گئے۔ دوسرا حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مقام واقعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے۔

 

دھماکہ پارلیمنٹ کا افتتاحی اجلاس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق انقرہ میں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے باعث 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ دوسرے حملہ آور کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیا۔

 

ترک وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انقرہ میں دھماکا دہشت گرد حملہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button