نیشنل

کہر۔ مدھیہ پردیش میں طیارہ مندرسے ٹکرا گیا پائلٹ ہلاک

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش میں کہر کی وجہہ سے ایک طیارہ مندر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ کل رات ریوا میں پیش آیا طیارے میں موجود سینئر پائلٹ ویمل کمار اور ٹرینی پائلٹ سونو یادو شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ان دونوں کو علاج کے لئے سنجے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں سینئر پائلٹ ویمل کمار زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ پلٹن ٹریننگ کمپنی کا تھا اور حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 11:30 بجے پائلٹ کیپٹن ویمل کمار ٹرینی سونو یادو کو تربیت دے رہے تھے۔ طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا، وہ عمری گاؤں کے قریب مندرسے ٹکرا گیا اورتباہ ہوگیا۔ مقامی افراد کےمطابق انھوں نے زوردار دھماکہ کی آواز سنی اورجاکر دیکھا تو طیارہ کا ملبہ پڑا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button