نیشنل

سابق رکن پارلیمنٹ کو عمر قید کی سزا۔پسند کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر الیکشن کے دن دو افراد کو گولی مار دی گئی تھی

نئی دہلی: ریاست بہار میں 28 سال قبل الیکشن کے دن ہوئے دوہرے قتل کے معاملے میں آر جے ڈی کے قائد اور سابق رکن پارلیمنٹ پربھو ناتھ سنگھ کو سپریم کورٹ نے سزا سنائی ہے۔ عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سناتے ہوئے آج فیصلہ جاری کیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ حال ہی میں انہیں اسی کیس میں پٹنہ ہائی کورٹ نے بے قصور قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔ عدالت عظمی نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں سزا سنائی ہے ساتھ ہی عدالت نے بہار حکومت کو متوفیان کے ارکان خاندان کو 10 لاکھ روپے ایکس گریشا دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

 

 

سال 1995 میں بہار میں اسمبلی انتخابات کے موقع پر الیکشن کے دن پربھونات سنگھ بی جے پی کی جانب سے مقابلہ کر رہے تھے پولنگ کے دن سرن ضلع کے چاپرال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو لوگ ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک اور زخمی ہوا تھا۔ اس وقت الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے جس امیدوار کو ووٹ دینے کا مشورہ دیا ہے اسے ووٹ نہ دینے پر برہمی کے عالم میں پربھوناتھ نے فائرنگ کی تھی جس پر اس معاملے میں مقدممہ درج کیا گیا تھا۔

 

 

یہ مقدمہ کافی عرصے تک مقامی عدالت میں زیر دوران تھا تحقیقات کے بعد مناسب شواہد نہ ہونے کی وجہ سے پربھو ناتھ کو بے قصور قرار دیتے ہوئے سال 2008 دسمبر میں ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا۔اس کے بعد سال 2012 میں یہ معاملہ پٹنہ ہائی کورٹ پہنچا جہاں بھی انہیں بے قصور قرار دیا گیا۔

 

 

مرنے والوں کے ارکان خاندان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت میں سماعت مکمل ہوئی اور عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ دوہرے قتل معاملے میں پربھوناتھ کو عدالت نے قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button