جنرل نیوز

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تقررات میں 4فیصد مسلم ریزرویشن کو یقنی بنایا جاے۔خواجہ معین الدین صدر یم آر پی ایف کا چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ راؤ کو ٹویٹ

نظام آباد 31/ڈسمبر (اردو لیکس ) ‌خواجہ معین الدین ضلعی صدر یم آرپی ایف و اسٹیٹ کوآرڈینیٹر ٹی یس میسا نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے اسمبلی میں ریاست کےتعلیم یافتہ بے روزگاروں کے لیے مختلف محکمئہ جات میں بڑے پیمانے پر 80039خالی جائیدادوں پر بھرتی کے لئے اعلان کیا تھا اورGoms.no55 بتاریخ 24/ اپریل 2022 جاری کیا اور اس ضمن میں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سریس کمیشن کے تحت گروپ 1 میں 503 گروپ 2 میں 783گروپ 3 میں 1365اور گروپ 4 میں 9168 جائیدادوں پر بھرتی کے لئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے زونل اور ملٹی زونل سطح پر جونیر لکچررس کی 1392ڈگری اور پالیٹینک لکچررس کے لیے 738 اور پولیس ڈپارٹمنٹ میں 16614 جائیدادوں پر بھرتی کیلے فینانس ڈپارٹمنٹ سے منظوری حاصل کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اسکے علاوہ دیگر محکمئہ جات میں بھی اعلی پیمانے پر نوٹیفیکشن جاری کردیے گے ہیں گروپ 1 میں 2860051 امیدواروں نے پریلمز امتحان میں شرکت کی اور اس امتحان کی فائنل کی بھی جاری ہوچکی ہے

 

لیکن ابھی تک نتیجہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے امیدواروں میں تشویش نظر آرہی ہے نوٹیفیکشن میں vertical ریزرویشن سسٹم کے تحت تقررات کا طریقہ کار کا اعلان کیا گیا تھا کچھ امیدواروں نےhorizontal h ریزرویشن سسٹم کے تحت تقرارت کے لئے عدالت سے رجوع ہوے۔ جس پر عدالت نے horizontal سسٹم کو انٹریم آڈر دیا۔ حکومت اس مسلہ کو حل کرے اور دیگر قانونی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوے جلد سے جلدتقررات کو یقینی بناے۔اس ضمن میں چیف منسٹر اپنی نگرانی میں ایک اسپشل اجلاس کرے تو بہتر ہوگا۔ ضلعی صدر یم۔آر۔پی۔یف و اسٹیٹ کوارڈینیٹر ٹی۔یس میسا خواجہ معین الدین نے ایک اہم مسلہ کی طرف توجہ دہانی کروائی کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت تمام محکمہ جات کے تقرارت میں 4% بی۔سی۔ای ریزرویشن کو لاگو کیا جاۓ تاکہ پسماندہ اقلیتی بے روزگار تعلیم یافتہ امیدواروں کا تقرر یقیی ہوسکے۔‌ اور اسکے علاوہ مرکزی حکومت کی جانب سے ای بی سی کوٹہ کے‌ تحت 10%فیصد تحفظات پر ریاست تلنگانہ میں مکمل آوری کی جانیں تاکہ سید، پٹھان اور خان مسلم طبقے کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے شبعہ میں مکمل مراعات سے استفادہ کا مواقع حاصل ہوسکیں

 

اس کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تمام گروپس کے امتحانات کی تواریخ میں وقفہ رکھے تاکہ طلبا تمام گروپس کے امتحانات میں بہتر تیاری کے ساتھ شرکت کرسکیں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ راؤ ۔ چیرمن تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن جناردھن ریڈی،ریاستی چیف سکریٹری سومیش کمار کو ٹویٹ کرتے ہوئے ان‌ مسائل پر توجہ منبدول کرواتے ہوئے یکسوئی کا مطالبہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button