جنرل نیوز

شرفیہ قرأت اکیڈیمی کے دسویں سالانہ دو روزہ مسابقہ حسن قرأت قرآن کریم کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد: سکریٹری شریفہ قرأت اکیڈیمی قاری محمد ظہیر الدین کے بمو جب اکیڈیمی کے دسویں سالانہ دو روزہ مسابقہ حسن قرأت قرآن کریم کا کامیاب انعقاد آفیسرس میس، ملک پیٹھ پر عمل میں آیا- گنٹور، کرنول، میدک کے بشمول ریاست بھر سے تقریباّ ۳۰۰ سے زائد قاری وقاریات نے حصہ لیا- یہ مسابقہ مصر و ہند کے مشاہیر اساتذہ و قراۓ کرام شیخ محمد صدیق المنشاوی رح، شیخ محمد عبدالباسط عبد الصمد رح، قاری محمد شرف الدین رح، و قاری عبد العلیم رح، کی یاد میں منعقد کۓ جاتے ھیں – مسابقہ قرأت کے نتائج اس طرح ھیں۔

 

طالبات (جونیئر گروپ) میں ہاجرہ مہوین نے انعام اول، آمنہ شائستہ نے انعام دوم، اور سیدہ زینب فاطمہ نے انعام سوم حاصل کیا – خواتین (سینئر گروپ) میں سیدہ جویریہ فاطمہ نے انعام اول، بصرہ نےانعام دوم اور سیدہ رحمۃالنساء نے انعام سوم حاصل کیا -طلباء (جونیئر گروپ) میں عاصم عبدالوہاب نے انعام اول، سید عبدالرحمٰن نے انعام دوم اور محمد زکریا شرف الدین نے انعام سوم حاصل کیا۔

جبکہ مرد حضرات (سینئر گروپ) میں محمد سالم نے انعام اول، محمد ظفر احمد نے انعام دوم اور محمد وجیہہ حیدر نے انعام سوم حاصل کیا -چاروں زمرے کے ترغیبی انعامات اس طرح ہیں۔ طالبات و خواتین میں حلیمہ، صدیقہ فاطمہ، امتہ الرحمٰن، امت اللہ خدیجہ، اسماء بیگم، فاطمہ سندس، فاطمہ قیوم، ام سلمہ، نائلہ، کنیز فاطمہ ھیں ۔طلباء و مرد حضرات میں محمد مظہر احمد، محمد سعود شوریم، محمد اشبل الصدیقی، محمد عبدالنافع عثمان، سفیان صلاح الدین، محمد ذاکر پاشا، عبداللہ حسینی، شیخ عبدالواحد، احمد عبدالرحمٰن، محمد مشرف الحق ھیں ۔

چاروں زمروں کے اول انعام یافتگان کو فیس کس دس ہزار روپئے، دوم آنے والوں کو فی کس سات ہزار روپئے اور سوم آنے والوں کو فی کس پانچ ہزار روپےء کے علاوہ ایک خوبصورت میڈل دیا گیا – ترغیبی انعام حاصل کرنے والوں کو فی کس ایک ہزار روپئے دیۓ کۓ – جبکہ ہر ایک شریک مسابقہ کو فی کس سو روپئے کے علاوہ دس سالہ مسابقہ کی تکمیل کی خوشی کے موقے پر سیکرٹری قاری محمد ظہیرالدین کی جانب سے خوبصورت مومنٹو دیا گیا اور ہر قاری کو خوبصورت سند دی گئی – مسابقے کے اختتام پر جلسہ قرات و تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا –

قرا ئے کرام کی قرآت کے بعد جلسے کو مخاطب کرتے ہوۓ مجلس کے چھاونی ڈویژن کے کارپوریٹر جناب عبدالسلام شاہد نے کہا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ قرأت کلام اللہ کی اتنی خوبصورت محفل میں شرکت کا موقع ملا ۔ جہاں چھوٹے چھوٹے بچوں کو قرأت پڑھتے دیکھ کر اور انعام حاصل کرتے دیکھ کر بڑی مسرت ہوئی – قاری محمد نصیرالدین منشاوی کی خدمات کا حوالہ دیتے ہوے انہونے نے کہا کہ ایسی ہی بے لوث خدمات کے نتیجے میں معاشرے میں بہترین قراء و حفاظ وجود میں آتے ہیں۔ مہمان اعزازی جناب شجیع اللہ فراست اینکر 4 ٹی وی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسابقہ قرات سے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں میں بے پناہ اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ اور یہ اعتماد ان کو ریاست سے نکال کر بین الاقوامی مسابقہ تک پہونچاتا ہے۔ انہو ں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ساری دنیا میں شرفیہ قرات اکیڈمی وہ واحد ادارہ ہے جو ریاستی سطح پر شہنشاۓ تلاوت شیخ محمد صدیق المنشاوی اور شیخ عبدالباسط عبدالصمد کی یاد میں میڈلس عطا کرتی ہے ۔ اکیڈمی نے گزشتہ دس سالوں سے ججس کے فرائض انجام دینے والے حکم صاحبین قاری محمد شوکت اللہ غوری، قاری محمد عبدالمنان، قاری عبداللہ سفیانی، قاری محمد نذیر الدین، قاری غوث الزماں خان، قاری محمد عظیم الدین، قاری غلام احمد نیازی، قاری فیض الدین غوری، قاریہ امتہ الرشید سعیدہ ارشدی، قاریہ رضوانہ فردوس کو خصوصی مومنٹو دیا اور شال پوشی کی۔ أخر میں قاری محمد شعیب شرف الدین نے شکریہ ادا کیا، قاری محمد عبدالمنان کی دعا پر مسابقہ و جلسہ اختتام کو پہونچا –

متعلقہ خبریں

Back to top button