نیشنل

گیانواپی مسجد مقدمہ۔ مسلم فریق کی درخواست خارج، سروے جاری رکھنے کا حکم

نئی دہلی: گیانواپی مسجد معاملے میں مسلمان فریق کی جانب سے داخل کردہ درخواست الہ آباد ہائی کورٹ سے خارج کر دی گئی۔ عدالت نے گیانواپی کے اطراف و اکناف کے سروے پر عائد پابندی کو بھی ہٹا دیا ہے۔گیانواپی مسجد کے اطراف کے علاقے میں اے ایس ائی کو سروے کی اجازت دینے کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر ہندو فریق سے وابستہ افراد میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ الہ اباد ہائی کورٹ سے مسلم فریق کو زبردست دھکہ لگا ہے۔

 

 

 

عدالت نے اے ایس آئی کے سروے کرنے پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے عدالت کا کہنا ہے کہ اس سروے سے کسی کو نقصان نہیں ہے اس لیے یہ جاری رہے گا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ کل صبح سات بجے سے اے ایس آئی کا سروے شروع ہوگا۔ وہیں دوسری جانب فیصلے کے خلاف مسلم فریق نے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

گزشتہ سماعت میں دونوں فریقین کی دلیل پوری ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کردیا تھا۔ سماعت کے دوران آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے حلفنامہ داخل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سروے سے گیانواپی احاطے کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button