نیشنل

عتیق احمد قتل معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ درخواست پرسماعت سے اتفاق

نئی دہلی: پولیس حراست میں عتیق اور اشرف کے قتل کا معاملہ اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ریاست اترپردیش کے پریاگ راج میں عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواست پرسماعت سے اتفاق کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ میں اس درخواست پر 28 اپریل کو سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ پولیس کی حراست میں ان دونوں بھائیوں کو شارپ شوٹرس نے انتہائی قریب یعنی پوائینٹ بلاک سے اندھا دھند گولیاں مارکرہلاک کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button