تلنگانہ

حیدرآباد کے صحافیوں کو زمین دینے سپریم کورٹ کی اجازت _ 12 سال بعد فیصلہ سے صحافیوں میں خوشی کی لہر

حیدرآباد _ 25 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے صحافیوں کے لیے اچھی خبر ہے ۔ حیدرآباد میں 12 سال سے منتظر صحافیوں پلاٹس الاٹ کرنے سپریم کورٹ نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے جواہرلال نہرو جرنلسٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک ہزار سے زیادہ ممبران کو نظام پیٹ اور پیٹ بشیر باغ میں حکومت کی طرف سے الاٹ کردہ 70 ایکڑ پر پلاٹس دینے اور مکانات بنانے کی اجازت دی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس این وی رمنا پر مشتمل بنچ نے صحافیوں کو مختص جگہ پر تعمیرات اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی اجازت دے دی۔

چیف جسٹس نے آج اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ” کیا انتہائی کم تنخواہ پر کام کرنے والے صحافیوں کے اپنے گھر نہیں ہونے چاہئیں؟ جرنلسٹس سوسائٹی نے  پلاٹوں کے لیے حکومت کے پاس پہلے ہی 1.33 کروڑ روپے جمع کر چکی ہے۔ اس تناظر میں، میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور مکانات کی تعمیر کی اجازت دے رہا ہوں،” چیف جسٹس این وی رمنا  نے واضح کیا کہ ایک اور بنچ آئی اے ایس، آئی پی ایس اور عوامی نمائندوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے معاملے سے نمٹے گی ۔  صحافیوں نے چیف جسٹس کے طور پر این وی رمنا کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل دیئے گئے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اور جسٹس رمنا کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button