جنرل نیوز

فلائی ونگس ٹورس اینڈ ٹراویلس کے ذریعے عادل آباد سے 35 افراد پر مشتمل قافلہ ادائیگی عمرہ کے لئے روانہ ۔

عادل آباد ۔ فلائی ونگس ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ عادل آباد کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے عازمین عمرہ کے 35رکنی (مرد و خواتین) قافلہ کی بروز اتوار بعد نماز ظہر عیدگاہ میدان سے مینیجنگ ڈائریکٹر فلائی ونگس ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ عادل آباد شہباز خان کی سرپرستی میں بہ ذریعہ بس حیدرآباد کو روانگی عمل میں آئی۔اور حیدرآباد سے بروز پیر بہ ذریعہ ایئر انڈیا فلائٹ ادائیگی عمرہ کے لئے جدہ روانہ ہوگا۔

 

عبدالمنان فروٹ کمیشن ایجنٹ (شہباز خان کے والد ) نے جھنڈی لہراتے ہوئے عازمین عمرہ کے قافلہ کی بس کو حیدر آباد کے لئے روانہ کیا۔اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر فلائی ونگس ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ عادل آباد شہباز خان نے کہا کہ عادل آباد میں پچھلے 12 سالوں سے فلائی ونگس ٹورس اینڈ ٹراویلس کامیابی کے ساتھ حج ،عمرہ ،اور مقدس مقامات کی زیارت پر عازمین کو تمام سہولیات فراہم کرتے ہوئے بحسن وخوبی خدمات انجام دے رہا ہے ۔

 

انہوں نے حج،عمرہ اور مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند حضرات کے لئے بغیر کسی پریشانی کے عمرہ کی خواہش رکھنے والے افراد کے لئے فلائی ونگس ٹورس تمام سہولیات فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمرہ کے خواہشمند حضرات فلائی ونگس ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ عادل آباد سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button