نیشنل

17 ستمبرکو تلنگانہ کی آزادی کا دن منانے مرکزی حکومت کا فیصلہ۔ ایک سال تک تقاریب کا منصوبہ

نئی دہلی:مرکزی حکومت کی جانب سے سرکاری طورپرایک سال تک تلنگانہ کی یوم آزادی تقاریب منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے اعلان کیا کہ تلنگانہ کی آزادی کا دن سرکاری طور پر 17 ستمبر کو منایا جائے گا۔

وزیر نے بتایا کہ یہ تقریبات ریاست کے ساتھ ساتھ مہاراشٹرا اور کرناٹک کے ساتھ مل کر منعقد کی جائیں گی۔ آزادی کا امرت مہو اُتسو کی طرز پر ایک سال تک ان تقاریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے محکمہ ثقافت کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ نظام حکومت سے ریاست کو آزاد کروانے کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر نظام ویموکتا سوتنترا امرت اُتسو کے نام سے اسے منایا جائےگا۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 17 ستمبر کو پریڈ گروانڈ میں منعقد ہونیوالے جلسے عام میں شرکت کریں گے۔ چیف منسٹر کرناٹک بسوا راج بومائی‘ چیف منسٹر مہاراشٹرا یکناتھ شنڈے‘ اور دیگر مرکزی وزرا کے جلسہ میں شرکت کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button