حیدرآباد میں حسین ساگر جھیل کے ساحل پر امبیڈکر کے 125 فٹ طویل مجسمہ کی نقاب کشائی
حیدرآباد _ 14 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر کے ساتھ مل کر ریاستی دارالحکومت حیدرآباد شہر میں حسین ساگر کے کنارے ہندوستانی آئین کے بنانے والے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 125 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ مجسمہ کی نقاب کشائی کے موقع پر بدھ راہبوں نے خصوصی دعائیں کیں۔
اس موقع پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امبیڈکر کے مجسمہ پر گلاب کے پھول نچھاور کئے گئے ۔ چیف منسٹر کے سی آر، پرکاش امبیڈکر کے ساتھ کئی عوامی نمائندوں نے پھولوں کی بارش سے محظوظ ہوئے ۔ وہاں موجود تمام عوامی نمائندوں نے تالیوں سے پھولوں کی بارش کر کے استقبال کیا۔ پرکاش امبیڈکر نے امبیڈکر کے مجسمہ کی تختی کی نقاب کشائی کی۔
Dr B.R Ambedkar’s foresight has led to the formation of #Telangana.
Thank you #KCR Sir for Ambedkar's 125-feet bronze statue in Hyderabad.
It is a rich tribute to the visionary. #JaiBhim #JaiTelangana@KTRBRS @BRSparty @RaoKavitha @BRSHarish pic.twitter.com/VbRyHMRf9L
— Baba Fasiuddin (@Babafasiuddin) April 14, 2023