این آر آئی

جامعہ ملیہ اسلامیہ، کا ۱۰۲ واں یوم تاسیس 

ریاض ۔ کے این واصف

جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی اسوسی ایشن ریاض چاپڑر نے شاندار پیمانے پر جامعہ کا یوم تاسیس منایا۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی جناب واجب علی، رکن اسمبلی راجستھان بطور خاص مدعو کئے گئے تھے۔ واجب علی جامعی ہیں اور ایک معروف ماہر تعلیم بھی ہیں۔ ان کے علاوہ سابق وائس چانسلر جامعہ اور کشمیر یونیورسٹی پروفیسر طلعت احمد، فلمی گیت کار اور معروف شاعر اے ایم طراز اور مشہور کامیڈین جئے وجئے سچن مہمان اعزازی کے طور پر مدعو کئے گئے تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی واجب علی نے اسوسی ایشن کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا تیقن دیا۔ کانگریس پارٹی سے رکن اسمبلی واجب علی جن کے آسٹریلیا کے کئی شہروں میں کالجز قائم ہیں نے کہا کہ جس کسی جامعی کو آسٹریلیا میں اعلی تعلیم حاصل کرنی ہو وہ ان سے رابطہ کرسکتا ہے۔

پروفیسر طلعت نے کہا کہ جامعہ کے ریاض چاپٹر کے ساتھ ان کے دیرینہ مراسم ہیں اور اس اسوسی ایشن کے ساتھ میرا تعاون ہمیشہ رہے گا۔ انھوں نے اسوسی ایشن کی جانب سے ظفر باری یاد گار اسکالر شپ کے اعلان کی ستائش بھی کی۔

اس موقع پر اے ایم طراز نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد حاصل کی۔ کامیڈین جئے وجئے نے اپنے مزاحیہ آئٹمس سے محفل کو زاعفران زار کیا۔ جامعہ میں جرنلزم شعبہ کے آفتاب علی نے “دمادم مست قلندر” قوالی پیش کرکے سامعین کا دل جیت لیا۔ ریناد فنکشن ھال حاضرین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جہاں تفریح طبع کا ہر سامان موجود تھا۔

اسوسی ایشن کی جانب سے سفارت خانہ ہند میں برسرے کار جامعہ کے سابق طلبا کو تہنیت پیش کی گئی جس پر محمد شہاب الدین نے اپنے رفقائے کار کی جانب اسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔ ہندوستان سے آئے مہمانان کو بھی صدر المنائی اسوسی ایشن انیس الرحمان نے یاد گاری مومنٹوز پیش کئے۔ ابتداُ میں صدر اسوسی ایکشن انیس الرحمن نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ سکریٹری جامعہ المنائی شیخ اظہر الدین نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ بائب صدر اطہر ہاشمی کے ہدیہ تشکر پر اس محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button