نیشنل

اگر آج ملک میں انتخابات ہوتے ہیں تو این ڈی اے کو پھر اقتدار ! انڈیا ٹوڈے کا موڈ آف دی نیشن سروے

نئی دہلی _ 25 اگست ( اردولیکس ڈیسک) انڈیا ٹوڈے نے سی ووٹر کے ساتھ مل کر ” موڈ آف دی نیشن ”  سروے  کی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس سروے کے مطابق اگر آج ملک میں انتخابات ہوتے ہیں تو این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کو 306 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ انڈیا کی اتحادی جماعتوں کو 193 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔اور  44 سیٹیں دیگر جماعتوں کے کھاتے میں جانے کا امکان ہے۔

 

2024 کے انتخابات کے حوالے سے پورے ملک میں کیا ماحول ہے؟   عوام کا مزاج معلوم کرنے کے لئے موڈ آف دی نیشن سروے میں سی ووٹر نے ملک کے تمام 543 مقامات پر ووٹ ڈالے ہیں۔

موڈ آف دی نیشن کی رپورٹ سے پہلے 2019 کے انتخابات کے نتائج پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 2019 میں ہوئے  انتخابات میں، این ڈی اے کو 352 سیٹیں ملی تھیں، اس کے بعد انڈیا اتحاد کی پارٹیوں نے 91 اور دیگر نے 95 سیٹیں جیتی تھی

 

موڈ آف دی نیشن سروے میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق اگر آج ملک میں انتخابات ہوتے ہیں تو این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کو 306 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ اور کانگریس زیر قیادت انڈیا کو 193 پر کامیابی حاصل ہونے کے امکانات بتائے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button