جنرل نیوز

سینٹر جرنلسٹ نظام آباد احمد علی خان کو مولانا آزاد ایکسلینس ایوارڈ .2022 اردو ورکنگ جرنلسٹس نرمل کے زیراہتمام جشن دو سالہ اُردو صحافت و مشاعرے کا انعقاد

نظام آباد 14/ نومبر ( اردو لیکس) اردو ورکنگ جرنلسٹس ضلع نرمل کے زیراہتمام مجاہد آزادی بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائیش اور عالمی یوم اردو کے موقع پر عظیم انشان پیمانے پر جشن دو سو سالہ اُردو صحافت کے موقع پر آئی اے فنکشن ہال نرمل میں نرمل – عادل آباد – نظام آباد کاماریڈی کے ‌سینئر اردو صحافیوں کو مولانا آزاد ایکسلینس ایوارڈ سال 2022ء اور شاندار انداز میں پیش کی گئی اس موقع پر نظام آباد کے سینئر صحافی و اسٹآف رپورٹر رہنمائے دکن ضلع نظام آباد احمد علی خان کو انکی 30 سالہ دیرینہ اردو صحافتی خدمات پر ریاستی صدر تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن و سابقہ رکن پریس کونسل آف انڈیا مسٹر یم اے ماجد کے ہاتھوں مولانا آزاد ایکسلینس ایوارڈ 2022 عطا کرتے ہوئے گلپوشی و شاپوشی کی گئی۔ اس موقع پر سابقہ وائس چیر من بلد یہ نرمل عظیم بن محلی محمد اظہرحسین جنرل سیکریٹری پی سی سی مینا ریٹی سل صدر ایوارڈ تقریب یم اے وسیم شکیل سرپرست مشاعرہ رشید عالم الحفیظی اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جنرل سکریٹری غوث محی الدین جوائینٹ سکریٹری حبیب جیلانی ، محمد امجد علی ، شیخ رفیع الدین حیدر آباد بھی موجود تھے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ سینٹر جرنلسٹ احمد علی خان کو خادمین اُمت سوسائیٹی ضلع ناندیڑ ریاست مہاراشٹر نے بے لوث و بےمثال اُردو صحافتی خدمات پر آفتاب صحافت ایوارڈ 2022 اور اردو صحافت کے (200) سال مکمل ہونے پر ذیمرس ادبی فورم اردو ماس کمینو کیشنل سوسائیٹی فار پیس حیدر آباد نے اُردو ورلڈ سمیٹ تقریب میں احمد علی خان کو فخر صحافت ایوارڈ 2022 ء عطا کیا اور تلگو ادبی تنظیم ہریدا راچئیتلا سنگم نظام آباد اور ادارہ ادب اسلامی ہند نظام آباد نے احمد علی خان کی دیرینہ صحافتی. ادبی و سماجی خدمات پر سپاسنامہ عطا کرتے ہوئے شاندار انداز میں تہنیت پیش کی اور انکی بیباک و بے مثال صحافتی خدمات پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا ۔ سینٹر جرنلسٹ احمد علی خان تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کے ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی کے عہدہ پر فائیز ہیں ریاستی جرنلسٹ یونین میں میں نمائے کی دو مرتبہ نمایندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ سینئر جرنلسٹ ضلع نظام آباد احمد علی خان وہ واحد اردو صحافی ہیں جنھیں متحدہ آندھرا پردیش اور ریاست تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین میں بحیثیت اُردو صحافی اور ایگزیکٹو کمیٹی ریاستی سطح پر بحثیت ممبر نمائندگی کر رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button