نیشنل

کرناٹک: ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان آبشار میں بہہ گیا

بنگلورو: سیل فون پر سیلفی لینے اورویڈیوز بنانے کیلئے لوگ اپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ خاص طور پر نوجوان اس معاملے میں بہت ہی جنون کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ آگے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ رہاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں ویڈیو بنانے کے دوران ایک نوجوان آبشار میں بہہ گیا۔

 

 

 

شیوموگا ضلع کے بھدراوتی علاقے کا ایک 23 سالہ نوجوان پیر کی صبح اپنے دوستوں کے ساتھ اراسینا گنڈی آبشار دیکھنے گیا تھا۔ کالوجاری آبشار کے کنارے ایک چٹان پر کھڑے ہو کر ویڈیو کیلئے پوز دیتے ہوئے پانی میں گر گیا اوربہہ گیا

 

 

اس دوران نوجوان کے پھسلنے اور ندی میں بہہ جانے کے مناظر اس کے دوست کے موبائل فون پر ریکارڈ ہو گئے۔ یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button