انٹر نیشنل

کینڈین لڑکی نے تلنگانہ کے نوجوان سے شادی کرلی

ورنگل _ 19 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے ایک نوجوان نے کینڈا کی لڑکی سے شادی کرلی۔یہ شادی ہندورسم ورواج کے مطابق ہنمکنڈہ میں انجام پائی۔

ورنگل ضلع کا نوجوان  ساکیت  کینڈا کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔اس کی ملاقات یونیورسٹی آف اوٹاوا میں کینڈین لڑکی ٹریسی سے ہوئی تھی اور  ان دونوں میں محبت ہوگئی جس کے بعد ان دونوں نے اپنے گھر والوں کی اجازت کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ شادی ہنمکنڈہ کے کلیان ویدیکا میں انجام پائی

 

۔اس شادی میں لڑکی کے والدین نے بھی شرکت کی۔لڑکے نے اس شادی پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں کے مشترکہ دوست کے ذریعہ ٹریسی سے اس کی دوستی ہوئی۔ان کی دوستی تقریبا پانچ سال تک رہی جس کے بعد دونوں کے والدین کی رضامندی سے یہ شادی ہوئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button