اسپشل اسٹوری

حیدرآباد میں پولیس کانسٹیبل نے بلی cat کی جان بچائی۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد کے اوپل میں ایک پولیس کانسٹیبل نے آہنی سلاخوں کے درمیان پھنسی ہوئی بلی کی جان بچائی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق آج شہر کے علاقے اوپل میں ایک اسکول کے قریب بچوں میں دیکھا کہ ایک بلی cat زیر تعمیر فلائی اوور برج کے سلاخوں کے درمیان پھنس گئی ہے۔ انہوں نے وہاں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک کانسٹیبل پانڈو کو اس کی اطلاع دی۔

 

 

پانڈو نے فوری طور پر اوپر چڑھ کر بلی کی جان بچائی اور اسے باحفاظت نیچے لے آیا۔ جانور کے ساتھ پولیس کانسٹیبل کی ہمدردی کا یہ منظر وہاں موجود افراد نے اپنے سیل فونس میں قید کر لیا

 

 

جو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانسٹیبل نے کس طرح سے اوپر چڑھ کر بلی کی جان بچائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button